لاہور،راولپنڈی:(اپنے نمائندے سے ،بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے جماعت اسلامی عوام کے مینڈیٹ کی ڈکیتی پر سراپا احتجاج ہے اور بڑی تحریک کا اعلان کر چکی جو ممبر پارلیمنٹ ایوان میں آنےوالوں کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اپنی رکنیت چھوڑ کر احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں تاکہ بات میں وزن پیدا ہوخ، وزیر اعظم سمجھتے ہیں جن کا مینڈیٹ چوری کیا گیا وہ شور بھی نہ مچائیں اور خاموش رہیں،خاموش نہیں رہیں گے دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف پوری قوم کو ایک پیج پر لے کر آئیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی مرکزی شوری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سراج الحق نے کہاوزیر اعظم بتائیں کیا دھاندلی کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کے بعد میثاق معیشت اور میثاق مفاہمت ہو سکتا ہے؟الیکشن 2024 نے دھاندلی میں 2018 کے الیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، عوام نے انتخابی دھاندلی کےخلاف فردجرم عائد کر دی ، پہلے ووٹ اب نتائج چوری ہوتے ہیں فارم 45والے سڑکوں پر، فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاپرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد اور کرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ملک میں استحکام لانا ہے توتمام ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی،الیکشن کمیشن کو عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا،جعلی الیکشن و جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے ،الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں ،ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن کاآڈٹ کرایاجائے،چیف الیکشن کمشنر قوم سے معافی مانگ کر استعفیٰ دیں۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















