لاہور (اپنے نمائندے سے) ریلویز انتظامیہ کا مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعویٰ کاغذی کارروائی، کراچی ڈویژن ٹرینوں کی روانگی کو بروقت کرنے میں ناکام، متعدد مسافر ٹرینیں مستقل بنیادوں پر گھنٹوں تاخیر کا شکار، لاہور ڈویژن کا ٹرینوں کو لاہور سے دیگر شہروں میں ٹرینوں کو بروقت روانہ کرنے کا دعویٰ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز انتظامیہ کی جانب سے مسافر ٹرینوں کی مختلف شہروں سے لاہور آمد اور روانگی کو بروقت کرنے کی منصوبہ بندی میں فقدان سے مسافروں کو منزل پر پہنچنے میں مسائل کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے متعدد بڑے روٹس پر چلنے والی مسافر ٹرینیں مستقل بنیادوں پر تاخیر کا شکار ہیں جس پر ریلویز انتظامیہ کی جانب سے توجہ نہ دینے کی وجہ سے دعوی کاغذی ثابت ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے لاہور ڈویژن کی جانب سے کراچی سے آنے والی متعدد مسافر ٹرینوں کے متعلق لاہور آمد تاخیر کے باعث لاہور سے روانگی بھی تاخیر سے ہونے کا سبب بن رہی ہے۔ کراچی ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں کو بروقت کرنے کی خاطر کسی قسم کے عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران تاخیر کا شکار ہونیوالی ٹرینوں میں کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں قراقرم 42ڈاﺅن اور کراچی ایکسپریس و دیگر تاخیر کا شکار رہتی ہیں جس سے مسافروں کو کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑ تا ہے گزشتہ روز قراقرم 42ڈاﺅن لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 3 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ بزنس ایکسپریس 34ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجے کی بجائے 4 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ : شالیمار ایکسپریس 28ڈاون لاہور سے کراچی کیلئے صبج 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے 10 بجکر 45 منٹ پر لاہور سے روانہ کی گئی جو ایک ایک ہفتہ کے دوران مسلسل تاخیر کا شکار رہی ہیں جو کہ کراچی ڈویژن کی نا اہلی کی وجہ سے ہے لاہور ڈویژن کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ دیگر مسافر ٹرینوں لاہور سے دیگر شہروں میں بروقت روانہ ہو رہی ہیں جس میں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں شامل ہیں۔ لاہورڈویژن انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسائل کے حل کی خاطر متعلقہ سٹاف کو مامور کیا جارہا ہے اور مسافروں کو ٹرینوں کے تاخیر کے حوالے سے معلومات کی خاطر ہیلپ لائن نمبر سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں اور مسافروں کو ہیلپ لائن کے سپرد کرکے ذمہ داری کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ریلویز افسران لگژری دفاتر میں بیٹھ کر ہمارے پیسوں سے موجیں کررہے ہیں لیکن مسافروں کو سہولیات کی فراہمی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔ عرصہ سے لاہور اور کراچی کا سفر کر رہے ہیں لیکن ٹرینوں کے اوقات کار میں بہتری نہیں لائی جا سکی، گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ریلوے سٹیشن پر انتظار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاءکے استعمال کی ضرورت پڑتی ہیں سٹالز والے مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے من مرضی قیمتیں وصول کررہے ہیں جو مالی مسائل میں اضافہ کا سبب بن رہا ہے۔ اگر ریلوے انتظامیہ مسافروں کو بروقت کرنے کی خاطر عملی اقدامات کریں تو اس طرح کے مسائل سے نجات حاصل ہو جائیگی، دعوے کاغذی ہیں عملی نہیں ہیں ۔
مسافروں کو سہولیات فراہمی کے دعوے بے بنیاد، ریلوے کراچی ڈویژن ٹرینوں کو بروقت چلانے میں مکمل ناکام



















