مریم نواز کی قیادت میں خدمت کی نئی تاریخ رقم ہوگی ،شہریوں کا ”مشرق“ سروے میں اظہار خیال
لاہور ( سروے:میاں ساجد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی امنگوں کی ترجمان، صوبہ پنجاب میں ان کی قیادت میں نئی تاریخ رقم ہوگی، خدمت کے سفر میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوگا۔ مریم نواز شریف کے اعلانات نہیں عملی اقدامات کا جیتا جاگتا ثبوت ہوگا، وہ پنجاب کی متحرک اور فعال وزیراعلیٰ کا کردار ادا کرکے صدیوں کا ریکارڈ عبور کریں گے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کابہبود مریضاں کیلئے بڑا اعلان صوبہ پنجاب میں ائیر ایمبولینس کا اجراء۔ پانچ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شاہکار شہروں کی ری ڈیزائن ہیلتھ کارڈ نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضے ماڈل ویمن پولیس سٹیشنوں کا قیام میرج اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی عوام کے گھروں میں ترسیل ۔پنجاب کی سطح پر بڑے کارنامے اور خوش آئند اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار حنا فیاض، سمیرا امجد، وقاص، غضنفر علی، سلمان ،مظفر، عمران، گلزار اور عبدالغنی نے ”مشرق“ سے کیا ۔ حنا فیاض اور سمیرا مجد نے کہا کہ مریم نواز شریف کو وزرات اعلیٰ کا قلمدان تفویض ہونے سے خواتین کا وقار بھی بلند بھی ہوا ہے ان کا بطور وزیر اعلیٰ انتخاب ہونا تاریخی اقدام ہے پنجاب کی عوام کیلئے ان کی ذات کسی نعمت سے کم نہیں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے پنجاب کی عوام کیلئے بہتر اقدامات کریں گی ۔ اگر پنجاب کی سطح اور عوامی مسائل کو دیکھا جائے تو عوام کے حقیقی مسائل بہت ہیں جن کا تدارک کرنے کیلئے کسی جہاندیدہ اور سچی لگن والے لیڈر کی ضرور ت تھی، اللہ نے پنجاب کی سن لی مریم نواز شریف عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گی۔ امیدوں پر بھی پورا اتریں گے اور پنجاب کے صوبے کو مثالی بنانے کیلئے ان کی عملی کاوشیں زبان زد عام ہوں گی۔ وقاص، غضنفر، علی،سلمان نے کہا کہ اگر حقیقت سے پردہ اٹھایا جائے تو پاکستان میں مزدور کی کوئی زندگی نہیں موجودہ مہنگائی اور اس سے نبرد آزما ہونے کیلئے مزدور طبقہ بے بس ہے ہم طرف سے کسی کو بھی یہ عہدہ مل جائے کوئی غرض نہیں لیکن مزدور کے حالات کون بدلے گا ہمیں تو اس سے سرو کار ہے۔ سیاسی اعلانات اور اقتدار کی لڑائیوں سے آج تک ہماری عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب ان ایسے مزدوروں کیلئے اقدامات کریں جو پڑھے لکھے ہو کر مزدور کرنے پر مجبور ہیں ۔ پنجاب میں بڑے بڑے وزراءاعلیٰ اس منصب پر فائز ہوئے ہیں لیکن عوام کے حالات کو کوئی بھی بدل نہیں سکا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے دلی التماس ہے کہ اپنے دور اقتدار میں مزدور کارڈ کا اجراءکریں جس کے بارے میں آج تک کسی حکمران نے نہیں سوچا ۔ مظفر،عمران، گلزار احمد اور عبدالغنی نے کہا کہ سیاست کی لڑائیوں سے ہم جیسے متوسط طبقہ کا بہت نقصان ہوتا ہے، ان حالات میں ہمیں کام ہی نہیں ملتا عوامی توقعات جب کوئی پورا کریگا، دیکھنا تو تب ہے ۔ ہمیں بجلی اور سوئی گیس کے بل ہی آجائیں تو راتوں کی نیندیں اڑ جاتی ہیں خدارا حکمرانو ں نے اگر عوام کی بارے میں سنجیدگی نہ دکھائی تو عوام کا سیاستدانوں سے یقین اٹھ جائیگا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ پنجاب سب پہلے ان بجلی کے بلوں اور غریبوں کے لیے کوئی ایسا ٹیرف متعارف کروائیں جس سے ہماری جانوں کو سکون ہو مریم نواز شریف جب تک عوام کے حقیقی مسائل کے حوالے سے جامع پالیسی نہ بنائی گی تو ممکن نہیں کہ ہمارے حالات بھی بدلیں اور ہمارے گھروں میں سکون بھی ہو ۔



















