بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن، 17 ہزار702 ملزمان گرفتار ، نادہندگان سے وصولیاں

لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔ 168 روز سے جاری مہم کے دوران 17702 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مجموعی طور پر 58202 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 53648 کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 69 لاکھ 67 ہزار93 یونٹس چارج کئے گئے جن کی قیمت 2 ارب 94 کروڑ 63 لاکھ 28 ہزار 433 روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 395 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 160 ملزمان کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔ پکڑے جانے والے کنکشنوں میں 11 کمرشل، ایک انڈسٹریل اور 383 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے انکو2 لاکھ 86 ہزار 333 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے۔24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت97 لاکھ 27 ہزار 86 روپے بنتی ہے۔دریں اثناءایس ڈی او واہگہ روڈ سب ڈویژن سراج الدین کاکڑ نے سٹاف کے ہمراہ ڈیال گاﺅں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن ایک ٹیوب اور ڈیرہ میں بجلی چوری پکڑی۔ملزم لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔موقع پر کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ملزم کیخلا ف ایف آئی آر کیلئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 187000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جبکہ ایس ڈی او شاہ پور سب ڈویژن محمد حسن رضا نے اسٹاف کے ہمراہ شاہ پور گاوں میں سرچ آپریشن کیا۔دوران آپریشن 20کوارٹروں میں بجلی چوری پکڑی جو کہ مالک مظہر رشید کے نام پر ہیں۔ایس ڈی او محمد حسن رضا کے مطابق سائٹ پر کوئی بھی اپرووڈ میٹر کنکشن نہیں لگا تھا اور ملزمان لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔موقع پر تاریں قبضہ میں لے لی گئی اور ملزمان کیخلا ف ایف آئی آر کیلئے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 3500یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔دوسری طرف چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں 163 روز سے جاری مہم کے دوران86123 ڈیفالٹرز سے 2ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔