قومی اسمبلی کااجلاس ہر صورت ہوگا،صدر آئین شکنی سے گریز کریں،اسحاق ڈار

اسلام آباد: (بیورو رپورٹ) سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار نے کہا ہے عارف علوی پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں تو دستخط نہ کریں، قومی اسمبلی کا اجلاس ضرور ہوگا، ملکر وزیراعظم، سپیکر، ڈپٹی سپیکر منتخب کریں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا صدر علوی قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلاکر ایک بار پھر آئین شکنی کررہے ہیں، آئین کےساتھ کھیلا جا رہا ہے، اسمبلی اجلاس بلانے پر آئین واضح ہے، صدر مملکت نے اعتراض لگا کر سمری واپس کردی، دنیا بھر میں مذاق بن رہا ہے۔ صدر کو چاہئے تھا مسئلے کو طریقے سے حل کرتے، عارف علوی کہتے ہیں آئین مکمل نہیں، اگر الیکشن دیر سے ہوئے تو آئین نے توثیق کردی۔ صدر مملکت کا ایوان مکمل نہ ہونے کا موقف درست نہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس29فروری کو ضرور ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ممبران کے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد ہاو¿س مکمل ہوچکا، صدر کے پاس قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا اختیار اب نہیں رہا لہٰذا عزت سے اجلاس بلا لیں اور آئین شکنی سے گریز کریں۔