فضل الرحمن کوپاگل خانے ڈالیں گے،گنڈا پور کی ویڈیو وائرل

پشاور:(بیورورپورٹ)فضل الرحمن کوپاگل خانے ڈالیں گے،نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی پارٹی کارکن سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گفتگو کے دوران کارکن نے کہادھاندلی میں ملوث آر اوز کی تصاویر وال آف شیم پر لگانے کی تجویز ہے،علی امین گنڈاپور نے کہاآر اوز کو پہلے نکال دیں پھر وال آف شیم پر تصاویر لگائیں گے،کارکن نے کہا مولانا صاحب خفا ہیں آج کل ،علی امین گنڈاپور نے کہافضل الرحمن پاگل ہوگیا ،پاگل خانے ڈالیں گے۔