بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دینے پر شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بیرسٹر گوہر کیخلاف بیان دیناشیر افضل مروت کو مہنگاپڑ گیا،پی ٹی آئی نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

اظہار وجوہ کے نوٹس میں کہا گیاشیر افضل مروت کا بیرسٹر گوہر کےخلاف بیان پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

نوٹس میں کہا گیاشیر افضل مروت 2 دن کے اندر غیر مشروط معافی نامہ جمع کرائیں،جواب تسلی بخش نہ ہوا تو پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائےگی،شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ۔