چنیوٹ، کھاد کی قیمتوں میں اضافہ، کاشتکار مشکلات کا شکار

چنیوٹ:(رانا وقاص)کھاد کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے باعث کاشت کار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے آئندہ گندم کا بحران شدت اختیار کرے گا حکومت کھاد کی قیمتوں میں کمی کرے ان خیالات کااظہار کسان اتحاد پاکستان چنیوٹ کے سرپرست سید نورالحسن شاہ اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی رہنما جماعت اسلامی اسامہ علی خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

پریس کانفرنس میں مزید کہا گیاحکومت کی طرف سے کھاد کی فی بوری 1250روپے اضافہ کاشتکاروں کے ساتھ ظلم وستم کے مترادف ہے مہنگائی کے اس دور میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے کاشتکار طبقہ پس چکا ہے حکومت کی طرف سے کھاد کی قیمتوں میں اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہیں موجودہ نگران حکومت مکمل طور پر ناکام ہے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جا رہا ہے ملک میں مہنگائی کم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے حکومت بری طرح ناکام ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ کھاد کی بڑھائی گئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں بصورت دیگر کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔