ٹوبہ ٹیک سنگھ:(میاں افتخار احمد)ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ان ڈور وآﺅٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جنگ انتظامیہ اور عوام کے تعاون سے جیتی جا سکتی ہے،تمام افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر مقدمات درج کئے جائیں،حالیہ بارشوں کے سیزن میں ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کو مزید تیز کریں،اینڈرائڈ موبائل یوزرز فیلڈ میں سرگرمیوں کو رپورٹ کریں،فرضی کارروائی نہیں چلے گی، انہوں نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کا احکامات جاری کئے ،تعلیمی اداروں میں انسداد اقدامات کو ازسرنو چیک کیا جائے، دفاتر کی چھتوں کی صفائی اور فالتو سامان کو تلف کیا جائے ۔
ڈینگی لاروا کی برآمدگی پر مقدمات درج کئے جائیں،اے ڈی سی جی ٹوبہ



















