فیصل آباد،تاندلیانوالہ:( بیورورپورٹ،نمائندہ مشرق) استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے این اے 97کے انتخابی نتائج میں جو ردو بدل کیا گیا ہم اس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں ، ہو سکتا ہے ہم ٹربیونل میں جائیں جس کا مقصد عوام کو آگاہ کرنا ہے یہاں ہوا کیا ہے ،
ہمایوں اختر نے کہاحلقے کی عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان پر قائم و دائم ہوں اور اپنی استعداد کے مطابق حلقے اور عوام کی فلاح و بہبود اور تعمیر وترقی کےلئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے مختلف علاقوں میں مختلف برادریوں کے عمائدین ،سپورٹرزاور اہل علاقہ سے اظہار تشکر کےلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
عوام سے کیے وعدوں پر قائم و دائم ہوں :ہمایوں اختر



















