کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی ہے،ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر: (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہر ی کے ا نعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افسر نصیب خاں نے کھلی کچہری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

نصیب خاں نے کہا عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا بہاولنگر پولیس کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو جلد از جلد انصاف مہیا کیا جائے ۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کا بطور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات اور مسائل سنتے ہوئے موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔