گوجرانوالہ:تحریک انصاف خواتین ونگ کادھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گوجرانوالہ: (چودھری توصیف احمد)پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کے زیر اہتمام گوجرانوالہ نوشہرہ روڈ الراہی ہسپتال چوک میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کی راہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے کی ۔خواتین اور نوجوانوں نے ہاتھوں میں بینر ، پارٹی پرچم ، و عمران خان کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر دھاندلی کےخلاف الیکشن کمیشن آراو، ڈی آر او کےخلاف مختلف نعرے ، پاکستان بچاﺅ، کون بچائے گا پاکستان عمران خان، ساڈا حق ایتھے رکھ،مینڈیٹ چور نامنظور و دیگر نعرے درج تھے۔

خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے نیئر مرتضیٰ لون نے کہا کہ قوم کے آئینی اور جمہوری حق پر ڈکیتی کےخلاف لوگ خوف کا بت توڑ کر باہر نکل رہے ہیں۔ ہم کسی کے خوف میں نہیں آئیں گے، بات کرنا ہمارا حق ہے، کمشنر راولپنڈی کا اعتراف ہماری تاریخ کا ایک بہت بڑا واقعہ ہے۔