لاہور:( خبر نگار)بلوچستان اسمبلی کے پی بی 12 کچھی بولان سے آزاد منتخب ہونےوالے رکن میر عاصم کرد گیلو نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
میر عاصم کرد گیلو نے صدر ن لیگ ونامزد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کر کے نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،میر عاصم کرد گیلو نے کہا نواز شریف ،ن لیگ نے پاکستان بالخصوص بلوچستان کو ہمیشہ ترقی دی،صوبے کے عوام کو تعلیم صحت و ترقی میں آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا بلوچستان نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہے، گوادر سمیت پورے صوبے کی ترقی ترجیح ہے،دانش سکول بنائیں گے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ ،آئی ٹی و ہنر سکھا کر زندگی میں کامیاب بنائیں گے،صدر ن لیگ نے کہاسی پیک کے ذریعے نواز شریف پاکستان خاص طور پر بلوچستان کو ترقی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، آپ کی حمایت سے پاکستان ،بلوچستان بھر کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں شہباز شریف سے پارٹی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سردار یوسف نے ملاقات کی ،شہباز شریف نے کہاسیاسی استحکام کسی جماعت نہیں، ملک کی ضرورت ہے، ریاست کو معاشی خطرات سے بچانے کیلئے سب کا اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے، لڑائی، نفرت ،انتقام کا نقصان پاکستان ،عوام کو ہوگا، کوشش ہے پاکستان ،عوام کو منڈلاتے ہوئے سنگین خطرات سے بچائیں،پاکستان اور عوام کی خاطر پہلے کی طرح اب بھی قومی سوچ پر چلیں گے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















