مزید6نشستیں مل گئیں،انتشار پھیلانے والے اب بھی باز نہیں آرہے،شہبازشریف


لاہور :(اپنے رپورٹر سے) ن لیگ کو قومی وصوبائی اسمبلیوں کی مزید6نشستیں مل گئیں،این اے 92بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی، پی پی 90بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92،93بھکر سے عامر عنایت شاہانی ،پی کے 106سے حشام انعام خان اور پی کے 82سے ملک طارق اعوان نے نامزد امیدوار وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا آپ کا جذبہ قابل ستائش ہے، عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں ، معاشی خطرات کا تقاضا ہے سب ملکر پاکستان کےلئے کام کریں،پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے، انتشار پھیلانے والے باز نہیں آرہے،صدر ن لیگ نے کہانواز شریف اپنی ذات ،سیاست نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں،پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا کی ترقی چاہتے ہیں، صوبے میں ترقی سے ہی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔