لیاقت چٹھہ کانام ای سی ایل میں شامل کیاجائے، ن لیگ

لاہور،اسلام آباد:(رپورٹنگ ٹیم،بیورورپورٹ)ن لیگ نے مستعفی کمشنر راولپنڈی کے بیان کوجھوٹا قراردیتے ہوئے لیاقت چٹھہ کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کامطالبہ کردیا۔

مرکزی ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے عطا تارڑ ،عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے،کمشنر کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہوتا جو الیکشن نتائج کی تیاری تک رسائی دے، کمشنر آراو نہ ڈی آر او ہوتا ہے، موصوف کہہ رہے ہیں راولپنڈی ڈویژن میں جعلی لیڈ دےکرامیدواروں کوجتوایا گیا، آپ کو تو الیکشن کمیشن میں جانا چاہیے تھا جہاں3 دن نتائج رکے رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کمشنر راولپنڈی کہتے ہیں فارم45 میں کوئی غلطی نہیں،چیف الیکشن کمشنر،چیف جسٹس پرالزام لگارہے ہوکوئی ثبوت تودواگردھاندلی ہورہی تھی تولوگوں کوپولیس کے سامنے پیش کرتے،8دن بعد خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی کیاضرورت ہے، تحقیقات ہونی چاہئیں کمشنر 8 دن تک کن سے ملتے رہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہاکڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے ایک گروہ نے پاگل بنایا ہوا ہے ،4سال ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا ،افراتفری پیدا کی گئی ،شہدا کے مجسمے گرائے، ٹھوکریں ماری گئیں، سکول جلاو،ہسپتال جلاو،ملک میں لاک ڈاون کرو، پوراگروہ ملک میں امن و امان لانا ہی نہیں چاہتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا سب نے فیصلہ کرنا ہے ملک کےلئے کیاکرنا چاہتے ہیں، کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے تاکہ ملک میں ہیجان کی کیفیت پیدا کرنےوالے بیرون ملک فرار نہ ہو سکیں،الزامات کو ٹیسٹ کیس بناکر تحقیقات پبلک کی جائیں،ضمیر جاگا ہے تو ثبوت بھی دے دیں،ملک سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے بڑا نقصان ہوا تو سب کا نقصان ہوگا۔

صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا نے کہامستعفی کمشنر راولپنڈی بڑے عرصے سے میرے دوستوں میں شامل ہیں، لیاقت چٹھہ کےساتھ ذہنی مسئلہ کافی عرصے سے ہے،شاید ذہنی مسئلے پر ٹریٹمنٹ بھی لے رہے تھے، خودکشی کی کوشش کرنے والا ذہنی طور پر تندرست نہیں ہوتا،رانا ثنا نے کہا12صوبائی اور 6قومی اسمبلی کی سیٹوں کی طرف بعد میں جائیں، پہلے لیاقت چٹھہ کی ذہنی صحت کا تعین ہونا چاہیے اگر ذہنی صحت ٹھیک ہے تو بطور گواہ لایا جائے، دھاندلی الزامات کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہیے،اتنا بڑا کوئی معاملہ ہوتا تو شاید لیاقت چٹھہ مجھے ضرور بتاتے۔