پشاور:(بیورورپورٹ)عام انتخابات کے آفٹر شاکس،پرویز خٹک نے بھی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرکے پارٹی سربراہی سے استعفیٰ دےدیا۔
اسلام آباد کلب میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹری جنرل حبیب نور اورکزرئی کی زیر صدارت ہوا،پرویز خٹک نے انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیا جسے منظور کر لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا محمود خان قائم مقام چیئرمین ہوں گے اور اگلے چیئرمین کے انتخاب تک پارٹی امور چلائیں گے،پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی)کو بذریعہ جنرل سیکرٹری بھجوائے گئے استعفے میں پرویز خٹک نے کہا صحت کے مسائل کی وجہ سے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔
عام انتخابات کے آفٹر شاکس،پرویز خٹک بھی پارٹی سربراہی سے مستعفی



















