لاہور: ( ) ایف آئی اے نے چودھری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں مونس الہٰی کی منجمد ہونے والی جائیدادوں کو آگے ٹرانسفر کرنے سے بھی روک دیا۔
حکم نامے کے مطابق مونس الہٰی کی نیو گارڈن ٹاؤن میں 4 کینال کی جائیداد کو منجمد کیا گیا جبکہ مونس الہٰی کی ایم ای کیپیٹل کمپنی اور ٹیوٹا موٹرز گجرات کو بھی منجمد کیا گیا ۔
عدالت نے تحریری حکم میں کہا ایس ای سی پی کو ہدایت کی جاتی ہے وہ متعلقہ کمپنی کے شئیرز آگے ٹرانسفر نہ کرے۔
چودھری مونس الہٰی کی جائیدادیں منجمد



















