عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آﺅٹ47.6فیصد،فافن رپورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آﺅٹ47.6فیصد رہا،غیر سرکار ی تنظیم فافن نے قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے فارم 47 پر مبنی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ۔

فافن نے رپورٹ میں کہا 8 فروری کے الیکشن میں مجموعی ووٹر ٹرن آو¿ٹ 47.6 فیصد رہا،2018 میں ووٹرز کی شرح 52.1 فیصد تھی، عام انتخابات2024 میں 6.06 کروڑ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،2018 الیکشن کی نسبت 58 لاکھ زیادہ ووٹنگ مگر شرح کم رہی،قومی اسمبلی حلقوں میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ تھرپارکر میں70.9 فیصد رہا۔