کندیاں:(سعید عابد) تھل کینال پپلاں لنک روڈ شکست وریخت کا شکار ہو چکا ہے جس کی وجہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کندیاں جھال والا پل سے پپلاں پل تک تھل کینال روڈ کی حالت انتہائی خراب اور ٹوٹ پھوٹ سے روڈ سے گزرنے والی ٹریفک موٹرسائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے کئی مرتبہ لنک روڈ کی خستہ حالی کیوجہ سے ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں سابقہ حکومت میں اس روڈ کی تعمیر کےلیے فنڈ فراہم کیے گئے لیکن نگران حکومت نے پپلاں اور کندیاں کے روڈ کی تعمیر کے فنڈ زروک لیے عوام کا درینہ مسئلہ حل کیا جائے اور روڈ کی تعمیر جلد سے جلد شروع کی جائے تاکہ مسائل میں گھری عوام کو سکون کاسانس میسر آسکے۔
کینال پپلاں لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار



















