چیچہ وطنی:(سلطان مصطفائی) سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ،صبح اور رات کے وقت گیس نہ ہونے سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے،شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہوگئے۔
چیچہ وطنی شہر اور نواحی علاقوں میں سوئی گیس کے کم پریشر اورلوڈشیڈنگ کا سلسلہ تا حال جاری ہے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شہریوں کیلئے درد سر بن گئی ہے جس کے متبادل کیلئے خشک لکڑی اور ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھو رہی ہیں،چیچہ وطنی کے بیشتر علاقوں میں صبح اور خاص کر رات کے اوقات گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ ساتھ ہی کئی گھنٹوں کیلئے گیس بھی بند کر دی جاتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے تمام گھریلو امور بری طرح متاثر ہورہے ہیں،شہریوں نے حکومت اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔
چیچہ وطنی،سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے شہری مشکلات کا شکار



















