وزیرآباد:(شیخ محمد علی) ہماری جیت واضح حلقہ کے عوام گواہ مخالفین کے کیمپوں سے بھی جعلی جیت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں،فارم 45 موجود عدالت میں ثبوت پیش کریں گے حلقہ پی پی 35 عمران خان کا حلقہ ہے اور رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم کے نائب صدر چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوے کیا۔
چوہدری ایاز احمد ایڈووکیٹ نے کہا چوہدری یوسف کو9 ماہ سے دربدر رکھا گیا کاروبار تباہ اور جھوٹے مقدمات کا اندراج کیا گیا ان کے بیٹوں،داماد اور برادر نسبتی کو بھی جعلی مقدمات میں پھنسایا گیا دوران حراست ان کا الیکشن سے دستبرداری کا بیان لے کر انہیں الیکشن سے ریٹائر کیا گیا ہم نے معاملات کو لے کر ہائی کورٹ رجوع کیا ہے۔
عثمان یوسف نے کہا کہ مخالفین نے جو شب خون مارا ہے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے یہ حق وزیرآباد کی عوام نے چوہدری یوسف کو دیا ہے کہ یہاں کی نمائندگی چوہدری یوسف کرے گا تو یہ حق کسی کو چھیننے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ تمام حلقہ کے فارم 45 جن کی تعداد 203 ہے ہمارے پاس الیکشن ڈے سے موجود ہیں جس میں ہماری جیت روز روشن کی طرح عیاں ہے ریٹرننگ آفیسر نے عوامی رائے کے برعکس ن لیگی امیدوار کو کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے خلاف ہم ہائی کورٹ جا چکے ہیں کارکنان مطمئن رہیں فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ۔
مخالفین کے کیمپوں سے بھی جعلی جیت کیخلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں،چودھری ایاز احمد



















