شیخ گلزار احمد کی جیتی ہوئی سیٹ پر جان بوجھ کر ہرایا گیا، سائرہ افضل تارڑ
حافظ آباد:(قمر عباس) سابق وفاقی وزیر حلقہ این اے 67میں امیدوار قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ اور حلقہ پی پی 38کے امیدوار شیخ گلزار احمد نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ گلزار احمدکو صبح کے وقت بتایا گیا کہ انکی دوہزار ووٹ کی لیڈ ہے لیکن بعد میں انہیں بتایا کہ وہ ہار گئے ہیں۔جس پر ہم نے آر اوحلقہ 38کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔ لیکن اس دوران ہمیں کئی شواہدملے کہ آر او 38 کا کسی ایک پارٹی کی جانب جھکاو ہے اور یہ جانبداری سے کام لے رہے ہیں۔ا
سائرہ افضل تارڑ انے کہا حلقہ پی پی 38کی ہماری یہ سیٹ جیتی ہوئی تھی۔جسے جان بوجھ کرہروایا گیا۔اب ہم نے آر۔او اور ڈی آراو کو درخواست دی ہے کہ ہم دوبارہ گنتی آر او سے نہیں کروائیں گے بلکہ ان سے کہا ہے کہ ہماری دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن سے کروائیں اور اس سلسلہ میں ہم نے ای سی کو بھی کاپی بھیج دی ہے۔کیونکہ ہمیں آر او حلقہ 38پر اعتماد نہیں ہے۔اس موقع پر شیخ گلزار احمد نے کہاکہ وہ اپنے شیروں کو ساتھ ہر جگہ پر کھڑے رہیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور شہر کی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے۔اس موقع پر سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ بھی موجود تھے۔



















