متنازع ترین الیکشن ،بینگن فاتح لندن سے آیا شیر ہار گیا،بابر اعوان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے عام انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازع ترین الیکشن قرار دیتے ہوئے کہا9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے، آسٹریلیا ، امریکہ و برطانیہ نے بھی 9 فروری کو مسترد کردیا، بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا179حلقوں میں اکثریت پر ہیں،نواز شریف بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں،کئی حلقوں کے نتائج کو چیلنج کردیا۔