اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے الیکشن کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کی تردید کردی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،آزاد اراکین جیتنے کے بعد پارٹی کوجوائن کریں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاپارلیمان میں بیٹھیں گے اور پارٹی امیدوارساتھ ہی رہیں گے،مخالفین پی ٹی آئی دور میںاین آر او مانگ رہے تھے، حکومت سنبھالتے ہی اپنے کیسز بند کرا دئیے۔
الیکشن کے بعد دھرنا یا مستعفی کا پلان نہیں،پارلیمنٹ میں بیٹھیں گے،PTI



















