کوئٹہ:(بیورورپورٹ)بلوچستان کی سیاست میں ہلچل،پیپلز پارٹی اور اے این پی نے مزید سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کرلی۔
نوابزادہ جمال رئیسانی ، میرعلی مدد جتک ، سر بلند جوگیزئی اور ثنا کاکڑ نے پریس کانفرنس میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تصدیق کردی، اے این پی نے پی بی 45 ،این اے 264،این اے 263 سے اپنے امیدواروں کو پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار کردیا،چمن کی 2صوبائی نشستوں پر پیپلز پارٹی اے این پی امیدواروں کی حمایت کرے گی۔
دونوں جماعتوں کے رہنماﺅں نے کہا مشترکہ کوشش ہے بلوچستان کے مسائل حل کریں، نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی مشن ہے۔
بلوچستان:پی پی،اے این پی میں مزید سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ



















