سرگودھا: (سحر محمود اعوان)سوئی گیس کی بندش و قلت کے ساتھ فکسڈ ٹیکس کے نفاذ اور ایل پی جی گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔
سرگودھا شہر کے علاقہ مقام حیات سمیت متعدد صارفین کو ایک عرصہ سے سوئی گیس کی بندش و قلت کا سامنا ہے جس کے باعث ایل پی جی گیس کا استعمال جاری تھا جس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور اب سوئی گیس کے بلوں پر فسکڈ ٹیکس کا نفاذ کر کے بھاری بلوں کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا جس سے تنگ صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔
شہریوں نے کہاگیس قیمت میں اضافہ اور سوئی گیس کے بلوں پر عائد فسکڈ ٹیکس کو فل الفور واپس لیکر سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ورنہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔انہوں نے گزشتہ روز صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی قلت وبندش کے ساتھ بلوں میں فکسڈ ٹیکس کا نفاذ اور ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ صرف مشکلات کا باعث بن رہا ہے بلکہ متوسط طبقہ کا چولہا جلانا مشکل نہیں ناممکن ہو گیا ہے اس لئے ارباب اختتار فل الفور نوٹس لیکر اس مسائل کا تدارک کریں۔ورنہ عوام 8 فروری کو ووٹ ڈالنے کی بجائے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو گی۔
سرگودھا میں سوئی گیس کی بندش،شہری سراپا احتجاج



















