قوم کو فیصلہ کرنا شیر کی صحیح جگہ پنجرہ ہے،سراج الحق

لاہور:(اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے خون کے آخری قطرے تک کشمیر ، فلسطین کی آزادی کےلئے جہاد کریں گے،قوم کو فیصلہ کرنا شیر کی صحیح جگہ پنجرہ ہے،نواز،زرداری کے پاس ناجائز دولت نہ ہوتی تو کونسلر بھی نہ بنتے۔


مال روڈ لاہور پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاعالم اسلام کی بدقسمتی ہے 2ارب مسلمان، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک اور جہازوں کی موجودگی کے باوجود کشمیری بھائی 76 سال سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہیں، وعدہ کرتے ہیں خون کے آخری قطرے تک کشمیر ، فلسطین کی آزادی کےلئے جہاد کریں گے، پیپلز پارٹی،ن لیگ کو ووٹ دینا کشمیریوں ،فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی اور کرپشن کی حمایت کرنا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاحکومت میں آکر قرآن و سنت کا نظام نافذ ،سودی نظام کا خاتمہ،آئی ایم ایف کو الوداع کہیں گے، ہر بچے کو پڑھائیں گے ،نوجوان کو روزگار دیں گے،کراچی اور اندرون سندھ کو تباہ و برباد کیاگیا، قوم کو فیصلہ کرنا شیر کی جگہ پنجرہ یا کوئی اور ہے۔