لاہور:( خبر نگار)نگران وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے معاشی سلامتی و طاقت کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہو سکتا، اقلیتوں کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی شہری حقوق حاصل ہیں،شفاف الیکشن یقینی بنائیں گے اورپاکستان بہتر حالت میں منتخب حکومت کو دےکر جائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام الیکشن 2024پرعوامی آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مرتضی سولنگی نے کہا تمام تر قیاس آرائیوں کے باوجود نگران حکومت انتخابات کے معاملے پر اپنے موقف پر مستقل مزاجی سے قائم رہی،انتخابات کے بعد اقتدار میں آنےوالی حکومت معیشت سمیت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ مرکوز کرے گی،سوشل ،ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں مصنوعی ذہانت، ڈیپ فیک، وائس کلوننگ، غلط معلومات سے نمٹنے کی ضرورت ہے،نفرت ،انتشار پھیلانے کی بجائے اتحاد کے فروغ کیلئے اجتماعی کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















