عمران ،شیخ رشید 9مئی کے منصوبہ ساز،واثق قیوم،صداقت عباسی ودیگر وعدہ معاف گواہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عمران خان،شیخ رشید 9مئی کے منصوبہ ساز،پلاننگ لال حویلی میں ہوئی،سابق سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی مقدمات پر سماعت ہوئی ،صداقت عباسی، واثق قیوم ،عمر تنویر بٹ نے 154 کا بیان ریکارڈ کرا دیا۔

گواہوں نے اپنے بیان میں کہا 9 مئی واقعات کی پلاننگ سابق وزیراعظم عمران خان،شیخ رشید، راجہ بشارت، راشد شفیق، اعجاز خان، راشد حفیظ کی ایما پر کی گئی۔

این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اجمل صابر بھی وعدہ معاف گواہ بننے والوں میں شامل ہیں،اجمل صابر نے اپنے بیان میں کہا شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا ،9 مئی واقعات کی پلاننگ کی گئی ،خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور راشد شفیق کو 6 فروری کو طلب کر لیا