بدوملہی:(ناصر حکیم بھٹی) عوام کے ووٹ کی طاقت سے بر سر اقتدار آکر عوام خدمت کا سفر دوبارہ شروع کیا جائے گا ۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ قوم سلامتی داﺅ پر لگانے والے کبھی بر سراقتدار نہیں آسکتے ۔ بانی پی ٹی آئی عمران نیازی کو دی جانے والی سزا آئین و قانو ن کی بالا دستی کا مظہر ہے ۔ ان خیالات کااظہار سابق وفاقی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور حلقہ NA76کے نامزد امیدوار پروفیسر احسن اقبال نے مختلف مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
احسن اقبال نے کہاپی ٹی آئی جو بویا آج وہی کاٹ رہی ہے ۔ عمران نیازی نے قومی مفادات کو تاڑ تاڑ کیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ آج وہ مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں قومی معیشت کو تباہ کرنے اور ملک کو انتشار کی آڑ میں جھوکنے کی سازش کرنے والوں کو عوام اپنے قیمتی ووٹ سے شکست فاش دیں گے ۔ کیوں کہ یہ لوگوں کو چور چور کہتے تھے آج خود چور ثابت ہوئے ۔ نوازشریف دوبارہ برسراقتدار آکر اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح وبہبود کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں گے ۔ ملک سے مہنگائی ، بے روز گاری اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے ۔عوام کا دکھ درد سب سے زیادہ سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہم نے نارووال میں پانچ یونیورسٹیاں بنائی جس میں آج سات ہزار طلباءو طالبات زیر تعلیم ہیں ۔
لاہور سیالکوٹ نارووال موٹر وے لنک روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے اس کے مکمل ہونے سے ترقی و خوشحالی کا نیا سفر شروع ہوگا ۔ امن، تعلیم اور ترقی کی سیاست سے نارووال کو بدلہ پاکستان کی بقا ءترقی کا تقاضا ہے ۔ کیا کوئی سیاسی جماعت اپنے ہی قائد جس نے پاکستان قائم کیا ہے اس کے گھر کو جلا کر راکھ کر سکتی ہیں 9مئی کو تحریک فساد کا اصل چہرہ سامنے آگیا ۔ ایک جماعت جنت کا پرمنٹ دینے کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے ۔ آزاد امیدوار آپ ووٹوں کا سودا کریں گے ۔ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں مسلم لیگ ن کو دیں ۔ بانی پی ٹی آئی عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر کہا کہ آپ مجھے آزمائے مگر اس نے نوجوانوں کو گمراہ کر کے گالم گلوچ سیکھایا اور ملک کی معیشت کا تباہ کیا۔ ملک کی ترقی و خوشحالی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ ہم ووٹ کے ذریعے تعلیم اور ترقی لانا چاہتے ہیں ۔ پروفیسرا حسن اقبال نے کہا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں انکو چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے 8فروری کو شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائے ۔
پی ٹی آئی اپنابویاکاٹ رہی ہے،احسن اقبال



















