صحافی برادری کو شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا: افتخار شاہ

گوجرانوالہ:(بیورو رپورٹ) سیکرٹری اطلاعات آر یو جے سینٹرل پنجاب و سینئر نائب صدر پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میاں تنویر ساحل ، جنرل سیکرٹری عاطف چاند بٹ ، نائب صدر میاں توصیف احمد ، ایگزیکٹو ممبر خواجہ دانش ، عمران حنیف ، اور چودھری نصیر مہر نے ڈائریکٹر انفارمیشن گوجرانوالہ ڈو یژن افتخار حسین شاہ سے انکے آفس میں ملاقات کی، پرموٹ ہونے پر مبارک باد دی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا، ڈائریکٹر انفارمیشن نے وفد کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن افتخار حسین شاہ نے کہا تمام صحافی برادری کو ملکر ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، اپنی ذاتی رنجشوں ، نفرتوں کو مٹا کر محبتیں بانٹنی چاہیے:صحافیوں کے جائز مسائل کے حل کیلئے میں ہر وقت آپکے شانہ بشانہ کھڑا ہوں جس پر میاں تنویر ساحل ، عاطف چاند بٹ ، میاں توصیف احمد نے ڈائریکٹر انفارمیشن افتخار حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا۔