لاہور، اسلام آباد: (اپنے رپورٹر سے+ بیورو رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاست کو داغدار کیا، سب کو ساتھ ملا کر چوریاں کیں، سامنے آرہا ہے اصل چور کون ،مافیامنظم طریقے سے کرپشن کرتا تھا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاتوشہ خانہ لوٹ کر لے گئے،جواب مانگو تو گالیاں دیتے ہیں، نواز شریف کے دور میں ایک روپے کی چوری نہیں ہوئی، چوری نہ کرنے والے تین نسلوں کا جواب دیتے ہیں ،پی ٹی آئی والوںنے ملک میں کرپشن کا گند ڈالا ،کوئی پراجیکٹ دکھا دےں جو بنایاہو، صرف گوگی پنکی کوریڈور بنایا۔
عطا تارڑ نے کہا ریاست مدینہ کے نام پر کرپشن کی داستانیں رقم کی گئیں، بنی گالہ کے گھر میں گینگ چلا یا جارہا تھا ،خود کو مسٹر کلین کہنے والے کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں،بیرون ملک سے ملنے والے تحائف اونے پونے داموں خریدے اور بعدا زاں بلیک مارکیٹ میں بیچا گیا،بانی چیئرمین پی ٹی آئی ،اہلیہ کو برطانوی کمپنی گراف کے تحائف پر سزا ہوئی۔
لیگی رہنما نے کہا190ملین پاﺅنڈ کا کیس تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے ،آپ کے ماتھے پر سرٹیفائیڈ کرپٹ کی مہر لگ چکی ، اندھی کرپشن کی یہی سزا ہوتی ہے،عمران حکومت ڈبونے میں اہلیہ نے بھی کردار ادا کیا۔
پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا توشہ خانہ کیس میں واضح تھا چیزیں جمع نہیں کرائی گئیں،ماضی میں ایسا نواز شریف کےساتھ بھی ہوا، عدالتی فیصلہ تو ماننا پڑے گا، چاہے ٹھیک ہو یا غلط،وکیل تیاری کرکے عدالتوں میں نہیں جاتے، عدالتوں میں سیاسی تقریریں نہیں ،دلائل دینے پڑتے ہیں۔ ادھر قانونی ماہرین نے کہاملزموں کے پاس اپیل کا حق موجود ہے، لازما اپیل دائر کریں گے،توشہ خانہ کیس میں 342کے تحت بیان ہی ریکارڈ نہیں ہوئے، ٹرائل ہی مکمل نہیں ہوا،سزا5منٹ میں معطل ہوجائیگی۔
خود کو مسٹر کلین کہنے والے کی اپنی رسیدیں جعلی نکلیں،ن لیگ



















