جیل قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے:سینئر سپرنٹنڈنٹ ساہیوال سینٹرل جیل

ساہیوال (بےورو رپورٹ) قانون کا احترام اور جیل قوانین کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، جیل میں اسیران کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا،مفت ادویات،ٹیسٹ اور ملاقات کیلئے آنے والوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سینٹرل جیل ساہیوال کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ساجد بیگ نے ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ) ساہیوال میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ساجد بیگ نے مزید کہا کہ صدر رانا جا وید نثار، چےئرمین چوہدری اشرف، نائب صدر مرزا خالد ندیم اور عہدیداران و ممبران کا مشکور ہوں جنہوں نے پریس کلب میں مجھے مدعو کر کے اپنا موقف دینے کا موقع فراہم کیا۔ اس مو قع پر صحافیوں کی کثیر تعداد سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد بیگ نے کہا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے تمام ادارے متفقہ طور پر کام کر کے جرائم پیشہ افراد کو جیل میں رکھتے ہیں تاکہ وہ اپنی اصلاح کے بعد معاشرے کا اہم رکن بن کر زندگی بسر کرے کیونکہ سینٹرل جیل ساہیوال میں اسیران کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری کھانا، صحت کی سہولتیں، پی سی او، انٹر نیٹ کی سہولت کے علاوہ لواحقین کو ملاقات کے دوران بیٹھنے اور پینے کیلئے صاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے اور ملاقات قانون کے مطابق کروائی جاتی ہے۔ ساجد بیگ نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت نے جیل کے ہسپتالوں کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے جس پر بہت جلد کام شروع ہوجائیگا۔ اس سے جیل میں اسیران کو علاج، معالجے کی برو قت سہولیات اور تشخیص کیلئے لیبارٹری ٹیسٹوں اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ بعد میں چےئر مین پریس کلب چوہدری اشرف، صدر رانا جاوید نثار کے ہمراہ کیفے ٹیریا پریس کلب کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوا ہوں کہ ساہیوال پریس کلب کے کیفے ٹیریا میں بہترین چائے اور کھانے کا بہت اچھا انتظام کیا گیا ہے جس کیلئے میں سب بھائیوں کا مشکور ہوں۔