سان فرانسیسکو:(مشرق نیوز)دہشتگرد بھارت کے منہ پر طمانچہ،امریکہ میں خالصتان کیلئے سکھوں کا کامیاب ریفرنڈم،ہزاروں سکھوں نے بھارت سے بھرپور نفرت کااظہار کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر سان فرانسیسکو میں خالصتان ریفرنڈم کےلئے ہزاروں سکھوں نے ووٹ کاسٹ کیا ،مقصد بھارتی پنجاب کو دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کے طور پر تسلیم کرانا ہے۔
خواتین و معمر افراد کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کےلئے پولنگ سٹیشن پہنچی،سکھ رہنماﺅں نے کہا بھر پور انداز میں ووٹ کے ذریعے بھارت سے نفرت کا اظہارکیا،بھارت سکھوں کو حق سے محروم نہیں کرسکتا، بھارت کوسکھوں کی طاقت و سوچ کا اندازہ ہوجانا چاہیے،بھارتی پنجاب جلد دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کے طور پر ابھرے گا۔
دہشتگرد بھارت کے منہ پر طمانچہ،امریکہ میں خالصتان کیلئے سکھوں کا کامیاب ریفرنڈم



















