کامونکے میں دکاندار بے لگام، اشیاءکے من مانے ریٹ مقرر کرلئے

کامونکے:(ملک ندیم گجر)تحصیل کامونکے اور گردونواح میں مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی 'دکانداروں نے ریٹ لسٹ سے زائد قیمتیں وصول کر کے اپنی تجوریاں بھرنا شروع کر رکھی ہیں ۔

'ماجی فلاحی اور عوامی حلقوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے بجلی 'گیس 'پٹرولیم مصنوعات اور اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کر کے غریب عوام سے ایک وقت کی روٹی کا حصول بھی ناممکن بنا دیا ،غربت کی وجہ سے لوگ بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ موجودہ نگران حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہم اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ اس ملک کو کوئی محب وطن 'ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنیوالا لیڈر دے۔