بغیر لائسنس کلینک اور میڈیکل سٹور چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

ننکانہ صاحب:(نصر اقبال)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر عطائی ڈاکٹرز،جعلی میڈیکل اسٹورز،نشہ آور اور زائدالمیعادادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا خصوصی اجلاس کمیٹی روم میں ہوا،صدارت ڈپٹی کمشنرننکانہ صاحب چوہدری ارشد نے کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر اظہر امین ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ،ڈرگ انسپکٹرننکانہ ، ڈرگ انسپکٹر شاہکوٹ و دیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طورپر 12 کیسز کی سماعت کرتے ہوئے 07 فارمیسیز کو وارننگ اور 03 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ،جبکہ 02 کیسز کو ملتوی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے ہرگز کسی رعایت کے مستحق نہیں، ضلع بھر میں زائد المیعاداور نشہ آور ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کو مزید تیز کیا جائے اور ضلع ننکانہ میں تعینات تمام ڈرگ انسپکٹرز جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوںکے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رکھیں۔