لاہور: (خبر نگار)سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ شہبازشریف نے کہاہے 76 برس گزر گئے مگر منزل سے بہت دور ہیں،نوجوان اثاثہ ہیں ،سمت مہیا کر دی تو ماضی کی تمام محرومیاں ختم ہو جائیں گی۔
پاکستان کو درپیش چیلنجز و مستقبل کے موضوع پر نوجوانوں سے مکالمہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا آئی ٹی کے شعبے میں بڑی مہارت ہے، 8 فروری کوآنیوالی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہوگی، بدقسمتی سے آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں زیادہ اضافہ نہیں ہو سکا، نوجوان آئی ٹی شعبے میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا 76 برس گزر گئے منزل سے بہت دور ہیں، تیل ہے نہ گیس، اثاثہ نوجوان نسل ہے، 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کی صحیح رہنمائی نہ کی تو بڑا چیلنج بن جائے گا، مشاورت سے پالیسی بنائی تو نوجوان نسل ملک کی قسمت سنوار دے گی،نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔
شہبازشریف نے کہابلوچستان کے مسائل حل کرنا ہر حکومت کا فرض ہے،بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، پاو¿ں پر کھڑا ہونا ہے تو وسائل پیدا کرنا ہوں گے، وسائل پیدا کرنے کیلئے محنت کرنا ہو گی، اتحاد و اتفاق نہیں ہو گا تو قوم ترقی نہیں کرسکتی،صدر ن لیگ نے کہاہاری ،کسان 25 کروڑ عوام کا پیٹ پالتے ہیں، اربن پلاننگ پر نظرثانی کرنا ہو گی، اپنی زمین کو بچانا ہو گا، حل لےکر آئیں گے، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، سکیورٹی مسائل حل کرنا سب کا فرض ہے،خواجہ سراو¿ں کوسب کی طرح وقار سے رہنے کا حق ہے، خواجہ سراو¿ں کو آگے بڑھنے کیلئے نوازشریف نے مواقع دیئے۔
دریں اثناشہباز شریف نے جاتی امرا ر ائے ونڈ میں پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ،دونوں رہنماﺅں نے پارٹی کی انتخابی مہم سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
76 برس گزر گئے مگر منزل سے بہت دور ہیں:شہبازشریف



















