نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن،سازشی ناکام ہوں گے:معظم روف مغل
گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر امیدوار پی پی 60 معظم روف مغل نے کہا ہے نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ،مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم میں عوام کاجوش وخروش اور شمولیت قابل تحسین ہے ،مسلم لیگ ن 8فروری کو پورے ملک سے بے مثا ل کامیابی حاصل کرے گی ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے لوہیانوالہ میں ن لیگی رہنماﺅںعتیق الرحمن کھوکھر ،نعمان سلیم کھوکھر اور دیگر کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
معظم روف مغل نے کہا نواز شریف کی قیاد ت میں ملک نے بے شمارترقی کی اور ملک کے طول وعرض میںتر قیاتی کاموں کاجال بچھایا گیا، ن لیگ کے ہر دور میں عوام کےلئے روزگار کے موقع پیدا کیے گئے، صحت تعلیم اور انفراسٹرکچر کے میدان میں ریکارڈ کام ہوا، 8فرور ی کے الیکشن میں عوام خدمت اور ترقی کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔



















