عوام بہتر مستقبل کیلئے نواز شریف کو کامیاب کرائیں، اقبال گجر

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر امیدوار پی پی 68چوہدری اقبال گجراور سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا نے کہا ہے عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کےلئے 8فروری کو نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں۔

الزامات کی سیاست کرنے والے مفاد پرست عناصر کو بری طرح مسترد کر دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔