این اے 83،85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 83 ،85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے آر اونوٹیفکیشن منسوخ کر دئیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے شواہد کی روشنی میں این اے 83 اور 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی کرنے کے آر او نوٹیفکیشن منسوخ کر دئیے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا دونوں حلقوں میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔