گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)فاروق گنج سب ڈویژن گیپکو کرپشن کا گڑھ بن گئی رشوت خور کرپٹ ملازمین بجلی چوری کرنے کروانے میں اول درجے پر پہنچ گئے، ایکٹنگ لائن سپرنٹنڈنٹ راشد سعید کی کرپشن کرنے کے خلاف ڈائریکٹر گیپکو مینجر ایس اینڈ آئی کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس میں ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی نے راشد سعید کے خلاف تادیبی کارروائی کےلئے اعلی افسران کو سفارش کر دی۔ اور سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
ایکٹنگ لائن سپریڈنٹ فاروق گنج سب ڈویژن راشد سعید کےخلاف شہری نے بجلی چوری کروانے اور بوگس،ڈمی میٹر لگوانے کےخلاف گیپکو چیف کو درخواست دی ہوئی تھی گیپکو چیف نے ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی کو غیر جانبدار انکوائری کر کے رپورٹ کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہوئی تھی ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی نے گزشتہ روز اعلی افسران کو راشد سعید کی کرپشن کی داستانوں سے بھری رپورٹ ارسال کر دی جس کا مختصر خلاصہ یہ ہے کہ لائن سپریڈنٹ راشد سعید فیڈر انچارج کے طور پر سائٹ پر لوڈ کی غیر قانونی توسیع سے بے قائدگی سے بخوبی واقف تھا لیکن اس نے اپنے مذموم مقصد کی تکمیل کے لئے خاموش رہنے کا انتخاب کیا اور انرجی میٹر نمبر G-04170کی ایم اینڈ ٹی نتیجہ کی وجہ سے صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے میں ناکام رہا۔
کرپٹ لائن سپریڈنٹ راشد سعید کی مجموعی لاپرواہی کی وجہ سے صارف اصل توانائی میٹر نمبر G-024170کا غلط استعمال کرتا رہا تو بعد ازاں محکمہ نے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد میٹر ریکور کیا۔اور مزید یہ کہ ایکٹنگ لائن سپریڈنٹ فاروق گنج راشد سعید نے بوگس انرجی میٹر نمبر 11636عبیدہ ارشد کے نام سے صنعتی احاطے میں نصب کر کے محکمہ کو لاکھوں کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ رپورٹ میں چھ ماہ سے کاغذوں میں ڈی سی او میٹر سے بجلی چوری کروانے کا بھی انکشاف، رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ مذکورہ ملازم بھاری رشوت کے عوض بجلی چوری کروانے میں ملوث پایا گیا ہے لیکن ستم ظریفی کی بات یہ کہ لائن سپریڈنٹ راشد سعید متعلقہ افسران کو بھاری رشوت دے کر رپورٹ کو ردی کی ٹوکری کی زینت بنا کر اعلی افسران کو منہ چڑا رہا ہے جب ہماری میڈیا ٹیم نے مذید انویسٹیگیشن کی تو معلوم ہوا کہ راشد سعید کے خلاف پہلے ہی کرپشن ،رشوت اور بوگس انرجی میٹر لگاکر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کی سینکڑوں درخواستیں چل رہی ہیں شہری نے مزید کاروائی کرنے کےلئے ڈائریکٹر ایف آئی آئے کو درخواست نمبر E-976/23 دی ہوئی ہے جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے نوٹس جاری کر کے راشد سعید لائن سپریڈنٹ کو طلب کر لیا ۔سیاسی و سماجی حلقوں نے اعلی افسران ڈائریکٹر ایف آئی اے،چیف ایگزیکٹو گیپکو گوجرانوالہ اور وزیر توانائی سے اپیل کی ہے کہ ایسے رشوت خور محکمہ کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے والے ملازم کو فوری طور پر نوکری سے فارغ کیا جائے اور اس کی پراپرٹیوں کو بیچ کر محکمہ کا نقصان پورا کیا جائے۔
فاروق گنج سب ڈویژن گیپکو کرپشن کا گڑھ، رشوت خور ملازمین بجلی چوری کرانے لگے



















