ڈسکہ :(محمد امین خان)مقامی انتظامیہ اور چیف سینٹری انسپکٹر کی نا اہلی کے باعث ڈسکہ میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیراور سیوریج کے گندے پانی نے شہریوں کا جینا دشوار کردیا سمبڑیال روڈ ،گلہ تیلیانوالہ اور ڈسکہ کلاں کے مکینوں کو ناکردہ گناہوںکی سزا ملنے لگی ڈسکہ کی سڑکیں اور گلیاں تالاب اور نالوں کا منظر پیش کر نے لگیں۔
ڈسکہ شہر کے بارونق سڑک اور کاروباری مرکز سمبڑیال روڈ ،اس سے ملحقہ علاقہ جات گلہ تیلیانوالہ ،گلہ شیخاں والہ ،گلہ گجراں والہ ،محلہ راجپوتاں ،ڈسکہ کلاں،محلہ بن والہ ،افشاں روڈ ،لاری اڈا میں گندگی ڈھیروں اور سڑک پر کھڑے سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کا جینادشوار کر دیا ہے جبکہ افسران کرسیوں پر بیٹھے لاکھوں رو پے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں بلدیہ کی جانب سے خاکروب تعینات ہونے کے باوجود عرصہ دراز سے خاکروب ڈیوٹی پر آتے ہی نہیں جب خاکروبوں سے پوچھا جاتا ہے تو ان کا کہنا ہے چیف سینٹری انسپکٹر نے گلیوں ،محلوں کی صفائی سے منع کررکھا ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انور علی کانجو ،چیف افسر بلدیہ عبدالحئی اورچیف سینٹری انسپکٹرچوہدری یوسف کا حکم ہے کہ صرف مین سڑکیں جہاں سے اعلی افسران کا گذر ہو تا ہے یا سرکاری دفاتر کی صفائی کرنی ہے گلی محلوں کی صفائی نہیں کرنی اس لیے ہم گلی محلوں کی صفائی نہیں کر تے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے شہر بھرمیں سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہونے سے شہری مساجد،عبدات گاہوں ، مدارس اور سکول کالجز کے ساتھ ساتھ جنازہ گاہ بھی میت کو لے کر اسی گندے پانی سے گذرکر جانے پر مجبور ہیں،جبکہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پرمہمانوں کو بھی اسی گندے پانی سے گذرکر جانا پڑتا ہے مقامی انتظامیہ کو کئی بار اس بارے میں شکایات کی گئیں ہیں لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے وہ اپنے اعلی افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسکہ شہر کے باسی کیا ٹیکس گذار نہیں ہیں جو انہیں بلدیہ ڈسکہ کی جانب سے صفائی کی سہولیات میسر نہیں ہیں شہریوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی ،چیف سیکرٹری پنجاب ،وزیر بلدیات ،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ خدار ڈسکہ شہر کے حالت پرترس کھائیں اور غیر ذمہ دار افسران کو تبدیل کر کے ان کی جگہ پر ذمہ دار افسران تعینات کیئے جائیں اورشہر کی صفائی کے انتظام کو بہتر کیا جائے۔
ڈسکہ شہر گندگی کے ڈھیروں کی نذر،گلیاں تالاب،شہری بیمار



















