فافن کے زیراہتمام سانگلہ ہل کالج برائے خواتین میں آگاہی سیشن

ننکانہ صاحب :(نمائندہ خصوصی)شاہ حسین ریجنل ٹیٹ ورک کی جانب سے جاری ووٹر ایجوکیشن سر گرمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وائس پرنسپل لاریب۔تفصیلات کے مطابق فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹورک (فافن)، سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن، شاہ حسین ریجنل نیٹ ورک اور ریجنل ممبر آ رگنائزیشن صفیہ رفیق ویلفیئر سوسائٹی تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام آ گاہی سیشن بعنوان ''بدلے سماج سارا - ووٹ ہمارا ووٹ تمہارا '' گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سانگلہ ہل میں انعقاد کیا گیا۔

نائب صدر حافظہ سمیعہ بانو نے آ ئند ہ عام انتخابات 2024 کے تناظر میں شاہ حسین ریجنل نیٹورک کے پلیٹ فارم سے ووٹر ایجوکیشن کی آ گاہی مہم کے تحت ریجن بھر میں بالخصوص خواتین کالجز میں جاری سر گرمیوں پر روشنی ڈالتے ھوئے اس بات پر زور دیا کہ خواتین 8 فروری کو ضرور ووٹ کاسٹ کرنے نکلیں تاکہ عوامی سیاسی شعور میں اضافے کیساتھ ساتھ ٹرن آوٹ کا تناسب بڑھے۔

ڈاکٹر عابد علی عابد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاروشن مستقبل خواتین اور نوجوان نسل کی سیاسی عمل پرجوش شمولیت سے وابستہ ہے۔

حسن اکمل ایڈووکیٹ نے کہا کہ 8 فروری کو لازمی ووٹ کاسٹ کرنے نکلیں تاکہ ہم سب جمہوری عمل میں بذریعہ حق رائے دہی اپنا حصہ ڈالیں،صدر آواز نسواں فاونڈیشن محترمہ زکیہ رانی نے کہا ہمیں خود بھی ووٹ کاسٹ کرنے نکلیں اور دوسروں کو بھی اس کی قومی اہمیت بارے آ گاہ کرنا چاہیے۔