کراچی:(بیورورپورٹ)نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر حیدرآباد موٹرویز کی تکمیل کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا مضبوط سڑکوں کا جال تجارت، رابطے، ترقی و خوشحالی کی کلید ،پشاور سے کراچی موٹرویز کا نیٹ ورک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، موٹروے کراچی اور گوادر بندرگاہوں کیلئے تجارتی راہداری کا ذریعہ ہے۔
جسٹس (ر)باقر مقبول نے لکھا ایم 6موٹروے چین، افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو ملاتی ہے،پشاور کراچی موٹر وے منصوبے کی تمام اہم سڑکیں مکمل ہوچکیں تاہم سب سے اہم حصہ حیدرآباد سکھر لنک ابھی تک نامکمل ہے، ایم6سائٹ پر عملدرآمد و پیشرفت نہ ہونا باعث تشویش ہے،خط میں مزید کہا گیا معاہدے کی خلاف ورزی اعلیٰ سٹریٹجک اہمیت کے حامل منصوبے کیلئے اچھی نہیں ، چاہتا ہوں وفاق حکام کو ایم 6کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہدایت جاری کرے،وزیراعظم سے درخواست ہے ذاتی دلچسپی لےکر منصوبے کی تکمیل کرائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کاسکھر حیدرآباد موٹرویز کی تکمیل کیلئے وزیراعظم کو خط



















