اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ احسن اقبال نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے انڈر ٹریننگ سے مکالمہ نواز شریف کالیول نہیں،بلاول انڈر 19 کا کھلاڑی ہے ،آصف زرداری بھی کہہ چکے ابھی تربیت ہو رہی ہے۔
لیگی رہنما نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے پارٹی قائد کا نام احترام سے لینے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی زبان ٹھیک نہ کی تو جواب دینا جانتے ہیں۔
ادھر پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا احسن اقبال کا غصہ ثابت کرتا ہے نواز شریف مباحثے میں بلاول بھٹو سے ہار جائیں گے،نواز شریف کو چاہیے بلاول بھٹو زرداری کےساتھ ٹی وی پر مباحثہ کریں،چیئرمین پیپلز پارٹی کی خواہش ہے مخالف عوام کی عدالت میں آکر خود کو پیش کریں،بلاول بھٹوزرداری کے عوامی فلاحی منشور نے مخالفین کو پریشان کر دیا۔
انڈر ٹریننگ سے مکالمہ نواز کالیول نہیں،احسن اقبال،ہار کاخوف واضح ہے،فیصل کنڈی



















