وزیر اعظم بنتے ہی سب سے پہلے سود کا خاتمہ کروں گا:سراج الحق

چیچہ وطنی:(تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے ہم اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام چاہتے ہیں،بے روزگار افراد کو ہم روز گار دیں گے ،یتیم بچوں اوربچیوں کی کفالت کریں گے، بزرگوں کو ہم تمام تر سہولیات دیں گے۔

سادہ زندگی خود بھی گزرا رہے ہیں، جب میں وزیر اعظم پاکستان بنو ں گاسب پہلے سود کا خاتمہ ہوگا اور کرپشن فری پاکستان ہوگا ،8 فروری کو ترازو پر ٹھپہ لگائیں ہم آپکو آپکے بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اڈا غازی آباد میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیدوار حلقہ این اے143 چودھری فیض میراں گجر،امیدوار حلقہ پی پی 202 چوہدری فیروز الدین احمد انیس گجر،امیدوار حلقہ 204 ملک امیر اختر اعوان ، رہنما جماعت اسلامی چوہدری شاہد اقبال گجرسمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔