کراچی:(بیورورپورٹ)سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو گولیوں ،بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی۔
اپنے بیان میں آصفہ بھٹو نے لاہور ، کراچی میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگ و لاہور میں انتخابی دفتر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے،آصفہ بھٹو نے کہا پیپلز پارٹی کا انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آنا دراصل شکست کا اعتراف ہے۔
جیالوںکو گولیوں ،بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی، آصفہ بھٹو



















