میں صرف عوام باقی سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں،بلاول بھٹو

کوٹ ادو ،لاہور:(بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے واحد سیاستدان ہوں، خلائی مخلوق نہیں عوام کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہامیں صرف عوام باقی سیاستدان خلائی مخلوق سے امید لگائے بیٹھے ہیں،قائد شہید ذوالفقار بھٹو کا نواسہ ہوں، مجھے سکھایا گیا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، آپ کا ساتھ مانگنے آیا ہوں، تاریخی معاشی بحران، بیرزگاری، مہنگائی و غربت بڑھتی جا رہی ہے،دہشتگردوں نے بار پھر سر اٹھالیا ، دہشتگرد لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کیلئے خطرہ ہیں، آئیں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں، ملکر تمام مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں، خلوص دل سے کام کر کے ضرور کامیاب ہوں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہاپیپلز پارٹی کے سواباقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، آپ ساتھ دیں اشرافیہ ،امیروں کو تکلیف پہنچائیں گے،پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں آمدنی کو ڈبل کریں گے، غریب عوام کیلئے 30 لاکھ گھر ، خواتین کو مالکانہ حقوق دوں گا، غریب عوام کیلئے 300 یونٹ مفت بجلی دلواو¿ں گا، وعدے پورے کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا چاہتا ہوں میرے بہنوں اور بھائیوں کو تعلیم کی سہولت اپنے علاقے میں ملے، یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاو پروگرام شروع کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں کسی بچے ،شہری کو بھوکا نہیں سونا چاہیے، میرا ساتھ دیں ،غربت، مہنگائی ،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے،8 فروری کو الیکشن 2سیاسی جماعتوں کے درمیان ہو رہا ہے، اپنے چاہنے والوں کو بتائیں ووٹ ضائع نہ کریں،شو بازی سے کام نہیں چلے گا، ماننا پڑے گا مسائل ہیں، اپیل کرتا ہوں 8 فروری کو تیر پر مہر لگائیں،شیر کا شکار تیر سے ہی کیا جاسکتا ہے،باقی سیاستدانوں کو خلائی مخلوق اور مجھے عوام سے امید ہے۔

علاوہ ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاآزاد امیدواروں کو ساتھ ملائیں گے، 172 کا نمبر کراس کر جائیں گے، 8 فروری کو سرپرائز دےکر جیالا وزیراعظم لائیں گے،چیئرمین پی پی نے کہاپاکستان کی اکثریت کسی کو چوتھی بار وزیراعظم نہیں دیکھنا چاہتی، شہباز شریف کو کہا تھا نواز شریف کو واپس بلاو، الیکشن کراو¿، اسٹیبلشمنٹ نے سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا اچھا فیصلہ کیا، سیاستدانوں نے موقع گنوا دیا،پارٹی کو کہا تھا مجھے اپوزیشن میں بیٹھنے دیں، آصف زرداری نے کہا زبان سے نہیں پھرسکتا،ن لیگ کا بیانیہ ہے ”ساڈی گل ہوگئی“۔


،دریں اثنا بلاول بھٹو نے انتخابی دفاتر پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاانتخابی دفاتر کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے،پیپلز پارٹی کی متوقع جیت سے بوکھلا کر سیاسی مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،جیالے ڈرنے اور گھبرانے والے نہیں ، جواب عوام 8فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر دیں گے۔

مزید برآں پیپلزپارٹی اتوار کو لاہور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ،بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، جلسے کےلئے مرکزی سٹیج تیار کر لیاگیا۔