لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف،سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز لاہور میں ریلیاں نکالیں گے،پلان تیار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلہ نواز شریف سے اسحاق ڈار ،بلال یاسین کی ملاقات میں کیا گیا،نوازشریف نے مریم نواز کو این اے 130میں ریلی نکالنے کی ہدایت کردی،مریم نواز کو خوش آمدید کہنے کےلئے این اے 130کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
سینئر نائب صدر ن لیگ چوک سنت نگر، افغان پارک، ابدالی ، ساندہ روڈ، آخری بس سٹاپ، اسلام پورہ سمیت ملحقہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔
نواز،مریم کالاہور میں ریلیاں نکالنے کاپلان تیار



















