ہارون آباد:(محمد احمد ضیاءراجڑ سے)مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ اعجاز الحق اورجمعیت اسلام نظریاتی کے سربراہ اجمل قادری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے قومی یکجہتی کے نام سے اتحاد قائم کیا گیا ،اتحاد کی وجہ سے اٹک سے لیکر رحیم یار خان تک ہمارے حمایت یافتہ امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
اعجاز الحق نے کہا ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہا وزیراعظم پہلے چن لیا گیا ہے جبکہ الیکشن بعد میں ہونگے،یہی وجہ ہے ایک پارٹی کے لیڈر کو مکمل حکومتی پرٹوکول دیا جا رہا ہے،تمام سیاسی پارٹیوں کو یکساں لیول پلئنگ فیلڈ ملنا چاہیے،اعجاز الحق نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں، عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے،واضح نظر آرہا ہے آنےوالی حکومت پی ڈی ایم کا سیکنڈ ورجن ہو گاجبکہ مولانا اجمل قادری نے کہا محب وطن جماعتیں ایک ہی قومی یکجہتی اتحاد ملک بھر میں طاقت کے طورپر سامنے آئےگا۔
لیول پلئنگ فیلڈ یکساں ہونی چاہیے:اعجاز الحق



















